Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 پہلا عالمی کپ تھا جو پاکستان کے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم اور بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایک ساتھ کھیلا ہو۔ ون ڈے کرکٹ میں بابر اعظم کا شاندار ریکارڈ دیکھتے ہوئے ان کا موازنہ ہمیشہ سے ویرات کوہلی سے کیا جاتا ہے۔
بابر اعظم پہلے مقابلے میں ویرات کوہلی سے بازی جیت گئے ہیں۔ انھوں نے رواں ورلڈکپ کی آٹھ اننگز میں 67.71 کی اوسط سے 474 رنز اسکور کیے جبکہ ان کا بہترین اسکور 101 ناٹ آؤٹ رہا جو انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف بنایا تھا۔
ان کے مقابلے میں ویرات کوہلی کا 2019 کے عالمی کپ میں ریکارڈ دیکھا جائے تو وہ بابر اعظم سے پیچھے نظر آتے ہیں۔ انھوں نے ورلڈکپ کی نو اننگز میں 55.38 کی اوسط سے 443 رنز بنائے جس میں ایک بھی سینچری شامل نہیں تھی۔