Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ سے پہلے انگلینڈ کے نوجوان فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا اور اس کے بعد پاکستان کے خلاف ان کو آزمایا گیا۔ جوفرا آرچر کو اچھی کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کے ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا اور انھوں نے اپنی ٹیم کو مایوس نہیں کیا۔
جوفرا آرچر ورلڈکپ کے دس میچوں میں 19 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ رواں عالمی کپ میں وہ تیسرے کامیاب بولر ہیں۔ انھوں نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف دس اوورز میں 32 رنز دے کر ایرون فنچ اور گلین میکسویل کی اہم وکٹیں حاصل کی تھیں۔
سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد انگلینڈ نے فائنل میں جگہ بنا لی جو 14 جولائی کو لارڈز کے میدان پر کھیلا جائے گا۔ جوفرا آرچر نے 2014 میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ لارڈز جانا چاہتے ہیں اور لارڈز کرکٹ گراؤنڈر کی انتظامیہ انھیں خوش آمدید کہنے کیلئے بیتاب ہے۔
#ICC Cricket World Cup 2019#England#New Zealand