Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ سال فٹبال کا عالمی کپ روس میں کھیلا گیا تھا جہاں انگلینڈ کی فٹبال ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچی تھی۔
فٹبال ٹیم کی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے انگلش فٹبال شائقین کو اس بات کا یقین ہو گیا تھا کہ اس دفعہ ورلڈکپ کی ٹرافی ان کے ملک آ رہی ہے لیکن کروشیا نے ان کے خوابوں کو چکنا چور کر دیا تھا۔
کروشیا اور انگلینڈ کے درمیان فیفا ورلڈکپ 2018 کا سیمی فائنل 11 جولائی کو کھیلا گیا تھا جہاں انگلش ٹیم کو 1-2 سے شکست ہوئی تھی۔
کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں بھی کچھ ایسی صورتحال ہے۔ انگلینڈ نے آسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل 11 جولائی کو ہی کھیلا لیکن انگلش کرکٹ ٹیم نے میچ جیت کر اپنے فینز کی لاج رکھ لی۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Australia#England