Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا پہلا ٹائٹل جتوانے والے، دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بنوانے والے اور پہلی بار چیمپئز ٹرافی کی ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی آج کل شائقین اور کرکٹ ماہرین کی تنقید کی زد میں ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں وہ پہلے سست رفتار بیٹنگ کرتے رہے اور جب ٹیم کو ان کی کریز پر زیادہ ضرورت تھی وہ رن آؤٹ ہو گئے جس کے نتیجے میں بھارت ورلڈکپ 2019 کا سیمی فائنل ہار گیا۔
سیمی فائنل میں بھارت کی شکست کے بعد خبریں گردش کرنے لگیں کہ دھونی جلد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گے۔ بھارت کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر تک یہ خبر پہنچی تو انھوں نے دھونی کو ٹویٹر پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں سن رہی ہوں کہ آپ ریٹائر ہونا چاہتے ہیں، برائے مہربانی ایسا مت سوچیے کیونکہ ملک کو آپ کے کھیل کی ضرورت ہے۔