Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں پاکستان کے لیے سب سے کامیاب ثابت ہونے والے فاسٹ بولر محمد عامر کے ساتھ انگلش کاؤنٹی ٹیم ایسیکس کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ محمد عامر رواں سال انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں ایسیکس کی نمائندگی کریں گے۔
ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کا افتتاحی میچ ایسیکس اور مڈل سیکس کے درمیان 18 جولائی کو لارڈز کے میدان پر کھیلا جائے گا۔ 18 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 21 ستمبر تک جاری رہے گا جس کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل آخری روز کھیلے جائیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں محمد عامر کے علاوہ بابر اعظم اور فہیم اشرف بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ بابر اعظم سمرسیٹ جبکہ فہیم اشرف نارتھیمپٹن شائر کی نمائندگی کریں گے۔ تینوں پاکستانی کرکٹر ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔
#Pakistan#Essex