Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ روی شاستری نے ورلڈکپ 2019 سے باہر ہونے پر بہانے بنانے کرنے شروع کر دیے ہیں۔ روی شاستری کا کہنا ہے کہ بھارت کو ایک اچھے مڈل آرڈر بیٹسمین کی اشد ضرورت ہے۔ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست کی بڑی وجہ بھی مڈل آرڈر ہی تھا۔
انھوں نے کہا کہ شیکھر دھون کی انجری کی وجہ سے لوکیش راہول کو بطور اوپننگ بیٹسمین کھلانا پڑا جس وجہ سے مڈل آرڈر میں خلا پیدا ہوا۔ روی شاستری نے مہندر سنگھ دھونی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں انھوں نے زبردست کھیل پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دھونی نے موقع کی مناسبت دیکھ کر سست بیٹنگ کی اور اگر وہ رن آؤٹ نہ ہوتے تو ہم یقیناً سیمی فائنل جیت جاتے۔ سیمی فائنل میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سخت مقابلے کے بعد شکست ہوئی تھی۔
#ICC Cricket World Cup 2019#India#New Zealand