Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

یورو ٹی ٹوئنٹی سلیم کا ڈرافٹ 19 جولائی کو لندن میں منعقد کیا جائے گا۔ یورو ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے کے لیے 22 ملکوں کے 700 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔ یورو ٹی ٹوئنٹی سلیم میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو نو لوکل پلیئرز جبکہ پانچ یا سات اوورسیز پلیئرز خریدنے کی اجازت ہو گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، بابر اعظم، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی اس ڈرافٹ میں شامل ہیں جبکہ شاہد آفریدی کو آئیکون پلیئر کے طور پر ڈرافٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
دیگر آئیکون پلیئرز میں شین واٹسن، راشد خان، مارٹن گپٹل، اوئن مورگن اور بریڈن میک کولم شامل ہیں۔ ان پلیئرز کو ایک لاکھ 35 ہزار ڈالرز کی خطیر رقم ملے گی۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین بابر اعظم مارکی پلیئرز کی کیٹگری میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ یورو ٹی ٹوئنٹی سلیم 30 اگست سے 22 ستمبر تک نیدرلینڈز، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ میں شیڈول ہے۔
#Pakistan