Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ میں شاندار پرفارمنس کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے نیا ہدف سیٹ کر لیا ہے۔ محمد عامر کا کہنا ہے کہ فارم اور فٹنس پر کام کرنے سے ردھم واپس آ گیا، اب بولنگ اسپیڈ میں اضافے کے لیے پرامید ہوں۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ 2، 3 سال سے مسلسل کھیل رہا تھا اور تھکاوٹ کا شکار رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ فارم اور فٹنس پر کام کرنے سے ردھم واپس آیا اور ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خوش ہوں۔
محمد عامر نے مزید کہا کہ وکٹیں مل رہی ہوں تو اسپیڈ میں بہتری لانے کیلئے بھی حوصلہ بڑھتا ہے، ہر فاسٹ بولر کی کوشش ہوتی ہے کہ تیزرفتار بولنگ کروائے۔
انھوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کفایتی بولنگ کی بڑی اہمیت ہوتی ہے، ڈاٹ بال زیادہ کروانے میں کامیاب ہوں تو وکٹیں بھی ملتی ہیں اور اسی حکمت عملی کے تحت بولنگ کرتا ہوں۔
#Pakistan