انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ ٹریور بیلس کا انگلش ٹیم کے ساتھ معاہدہ رواں سال ستمبر میں ختم ہو رہا ہے اور ٹریور بیلس نے پکا ارادہ کر لیا ہے کہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد وہ انگلینڈ کے ساتھ مزید کام نہیں کریں گے۔ ٹریور بیلس کا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت اپنے معاہدے میں توسیع نہیں چاہتے۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کے ساتھ چار سے پانچ سال کام کافی ہوتا ہے چاہے اس دوران ٹیم نے اچھا پرفارم کیا ہو یا برا۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کو ایک نئے کوچ کی ضرورت ہے تاہم مجھے فخر ہے کہ چار سال پہلے ہم نے جو منصوبہ تیار کیا تھا اس پر ٹیم پورا اتری۔ ٹریور بیلس نے مزید کہا کہ 2015 ورلڈکپ کے بعد ورلڈکپ 2019 کی ٹیم بنانے کی تیاری شروع کی تھی، ہم اچھی ٹیم بنانے میں کامیاب ہوئے اور نتائج آپ سب کے سامنے ہیں۔