Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 کے بعد 16 سے 20 جولائی تک لندن میں آئی سی سی کا اجلاس شیڈول کیا گیا ہے جس میں تمام کرکٹ بورڈز کے سربراہان شرکت کریں گے۔ لندن میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق لندن میں اجلاس کے دوران چیئرمین پی سی بی کی آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہان سے ملاقات ہو گی جس میں دورہ پاکستان پر بات چیت کی جائے گی۔
دونوں ممالک کے سربراہان کی ستمبر میں پاکستان آمد بھی متوقع ہے جس میں انھیں پاکستان کی سیکیورٹی صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان پر اہم پیشرفت بھی متوقع ہے۔
#Pakistan#Australia#England#Sri Lanka