Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز نے چپ کا روزہ توڑ دیا۔ اے بی ڈویلیئرز نے ورلڈکپ سے قبل ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی سے رابطہ کر کے انھیں کہا تھا کہ اگر ٹیم کو ان کی ضرورت ہے تو ورلڈکپ 2019 تک کیلئے وہ اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں جس کے بعد میڈیا میں اس خبر کو الگ الگ انداز میں پیش کیا گیا۔
اس معاملے پر اے بی ڈویلیئرز نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے فاف ڈوپلیسی کو صرف کہا تھا کہ اگر سلیکشن کمیٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں مجھے شامل کرنا چاہے تو میں دستیاب ہوں۔
انھوں نے کہا میں نے ان سے یہ مطالبہ نہیں کیا تھا کہ مجھے ٹیم میں شامل کیا جائے۔ انھوں نے شکوہ کیا کہ میری اس خبر کو غلط انداز میں پھیلایا گیا، میرا ارادہ غلط نہیں تھا۔
اے بی ڈویلیئرز نے مزید کہا کہ میری کوشش تھی کہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کروں اور وہ میں ہمیشہ کرتا رہوں گا۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا تھا اسی لیے ریٹائرمنٹ لی تھی۔