Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کئی فاسٹ بولرز نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی۔ پاکستان سے وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر اور ان گنت فاسٹ بولرز سامنے آئے اور فاسٹ بولنگ کے شعبے میں پاکستان کا مستقبل اب بھی روشن ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کئی نوجوان فاسٹ بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس میں محمد حسنین، محمد موسیٰ اور حارث رؤف شامل ہیں۔ قومی انڈر-19 ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی ان بولرز کی فہرست میں شامل ہیں۔
ان تمام فاسٹ بولرز نے اپنی تیز رفتاری سے مقبولیت حاصل کی ہے۔ محمد حسنین نے پی ایس ایل فور میں 12 وکٹیں حاصل کی تھیں اور حارث رؤف 11 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے تھے جبکہ محمد موسیٰ نے 8 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔
پاکستان انڈر-19 ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ساؤتھ افریقہ کیخلاف 5 میچوں میں 12 شکار کیے جبکہ ان کی بولنگ رفتار کے چرچے زبان زد عام ہیں۔
#Pakistan