Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل مرحلے سے پہلے ایونٹ سے آؤٹ ہونے کے بعد جہاں سرفراز احمد کی کپتانی زیربحث ہے وہیں ان کی بیٹنگ پرفارمنس پر بھی کافی بات کی جا رہی ہے۔
بحیثیت کپتان سرفراز احمد کی بیٹنگ پرفارمنس کی بات کی جائے تو انھوں نے 48 ایک روزہ میچوں میں 33.60 کی اوسط سے 773 رنز اسکور کیے ہیں۔ ون ڈے میں ان کی مجموعی اوسط 34.40 ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سرفراز احمد نے 34 میچز میں 28.37 کی اوسط سے 454 رنز اسکور کیے۔ ٹی ٹوئنٹی میں ان کی مجموعی اوسط 28.65 ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سرفراز احمد کا بحیثیت کپتان بیٹنگ ریکارڈ خراب رہا۔
انھوں نے 13 میچز میں 25.81 کی اوسط سے 568 رنز اسکور کیے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی مجموعی اوسط 36.39 ہے۔ ورلڈکپ میں سرفراز احمد نے 8 میچز میں 28.60 کی اوسط سے 143 رنز اسکور کیے۔
#Pakistan