Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل کے دوران بھارتی ٹیم کے کھلاڑی ڈریسنگ روم میں دو گروپس میں بیٹھے نظر آئے۔ روہت شرما ڈریسنگ روم سے باہر بیٹسمینوں کو ہدایت دیتے رہے جبکہ ڈریسنگ روم میں بیٹھے ویرات کوہلی غصے میں نظر آ رہے تھے۔
خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ بھارتی ٹیم میں گروپ بندی پنپ رہی ہے۔ بھارت کے سب سے بڑے اخبار ہندوستان ٹائمز نے لکھا ہے کہ بھارتی ٹیم دو گروہ میں تقسیم ہے۔ ایک گروہ کپتان ویرات کوہلی کا حامی ہے جبکہ دوسرا روہت شرما کے حق میں ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کے حوالے سے بھی جانبداری پائی جاتی ہے کیونکہ ٹیم میں کھلاڑیوں کا انتخاب کپتان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی بنیاد پر ہوتا ہے۔
امباتی رائیڈو کو بھی کپتان کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹیم کے کھلاڑی ہیڈکوچ روی شاستری اور بولنگ کوچ بھارت ارون سے ناخوش ہیں۔