Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ کی ٹی وی اور سوشل میڈیا کوریج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور بھارت کا ورلڈکپ سیمی فائنل میچ صرف ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ڈھائی کروڑ سے زائد افراد نے دیکھا جبکہ ٹی وی پر بھی کروڑوں افراد سیمی فائنل سے لطف اندوز ہوئے۔
آئی سی سی کے مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ورلڈکپ لیگ مرحلے کی ویڈیوز کو ڈھائی ارب سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردی ٹی وی اور سوشل میڈیا کوریج کے اعدادوشمار کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ کی ویب سائٹ پر دنیا کے مختلف ممالک کے ساڑھے چھ کروڑ سے زائد لوگوں نے وزٹ کیا۔
پاکستان، بھارت اور انگلینڈ، بھارت کے درمیان میچ بھی کروڑوں شائقین نے دیکھا۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو سوانے کا کہنا ہے کہ کرکٹ ورلڈکپ ویورشپ کے لحاظ سے مکمل طور پر کامیاب رہا اور کھیل کو نئے فینز بھی ملے۔