Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ کے اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل نے ورلڈکپ 2019 میں بیٹنگ کے شعبے میں کچھ خاص کارکردگی نہیں دکھائی لیکن سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف سنسنی خیز لمحات میں اپنا اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے مہندر سنگھ دھونی کو رن آؤٹ کیا تو کیوی ٹیم کی فائنل میں جگہ پکی ہوئی۔
اڑتالیسویں اوور میں رویندر جدیجا کے آؤٹ ہونے کے بعد دھونی بھارت کی واحد امید تھے لیکن مارٹن گپٹل نے ان کو شاندار انداز میں رن آؤٹ کر کے پویلین واپس بھیج دیا تھا۔ مارٹن گپٹل نے اس رن آؤٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگ رہا تھا کہ گیند میرے پاس آ رہی تھی۔
انھوں نے کہا کہ میں نے کوشش کی کہ جلدی سے گیند کے پاس پہنچ جاؤں، جب میں نے ایک دفعہ گیند پکڑ لی تو مجھے احساس ہوا کہ یہ تو سیدھی میرے پاس آئی ہے۔ مارٹن گپٹل نے مزید کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ گیند ڈائریکٹ جا کر وکٹوں پر لگی اور دھونی کریز سے باہر تھے۔
#ICC Cricket World Cup 2019#India#New Zealand