Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر جوفرا آرچر اپنی پرانی ٹویٹس کی وجہ سے موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ 2014 کی اپنی ایک ٹویٹ میں انھوں نے لکھا کہ رویندر جدیجا بیٹنگ بھی کر لیتے ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں ان کا بلا چلا تو ٹویٹر صارفین ان کی پانچ سال پرانی ٹویٹ نکال کر سامنے لے آئے کہ جوفرا آرچر تو پہلے کہہ چکے ہیں۔
ایک اور ٹویٹ میں آرچر اس خواہش کا اظہار کرتے نظر آئے کہ وہ لارڈز جانا چاہتے ہیں اور وہ اب ورلڈکپ 2019 کا فائنل لارڈز کے میدان پر کھیل چکے ہیں۔ جوفرا آرچر کا اپنی پرانی ٹویٹس کے حوالے سے کہنا ہے کہ مجھے نہیں پتا یہ ٹویٹس لوگوں کیلئے اتنی اہم کیوں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے اور اگر یہ چیزیں وہاں نہیں ہوں گی تو کہاں ہوں گی۔ جوفرا آرچر نے مزید کہا کہ میں یہ ٹویٹس اس وقت کرتا تھا جب گھر بیٹھ کر کرکٹ دیکھتا تھا۔