Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہونے والی شکست کا ذمہ دار مہندر سنگھ دھونی کو ٹھہرا دیا۔ یوگراج سنگھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رویندر جدیجا کریز پر آتا ہے تو وہ بلاخوف شاٹس کھیل رہا تھا۔
انھوں نے کہا کہ جب جدیجا 77 رنز پر پہنچے تو دھونی نے خود جارحانہ کھیلنے کے بجائے جدیجا سے کہا کہ تم ہی شاٹس مارو۔ یوگراج سنگھ نے کہا کہ جدیجا سے پہلے دھونی نے ہاردک پانڈیا کو کہا کہ تم اسپنرز کو شاٹس مارنا شروع کرو اور وہ بھی آؤٹ ہو گیا۔
دھونی کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسٹر مہندر سنگھ دھونی آپ نے بہت کرکٹ کھیلی ہے، کیا آپ کو سمجھ بوجھ نہیں ہے کہ کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں؟ یوگراج سنگھ نے مزید کہا کہ اگر آپ کو کوئی پریشانی تھی تو پہلے ہی آؤٹ ہو جاتے۔
#ICC Cricket World Cup 2019#India#New Zealand