Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ICC Cricket World Cup 2019

ورلڈکپ 2019 میں پاکستان اور بھارت کا میچ 16 جون کو کھیلا گیا تھا جس میں ایک مرتبہ پھر بھارتی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔ روایتی حریفوں کے میچ میں ٹاس کے لیے استعمال ہونے والا سکہ، گیند اور اسکور شیٹ مہنگے داموں فروخت ہو گئی ہے۔
پاکستان اور بھارت کے میچ میں کم از کم چار گیندیں استعمال کی گئی تھیں جس میں سے ایک گیند 2 ہزار ایک سو 50 ڈالرز میں فروخت ہوئی۔ ٹاس کے لیے استعمال ہونے والا سکہ 1 ہزار چار سو 50 ڈالرز میں نیلام ہوا۔
روایتی حریفوں کے میچ میں جو اسکور شیٹ استعمال کی گئی تھی وہ 1 ہزار ایک سو ڈالرز میں فروخت ہوئی۔ ان تینوں اشیاء کی کل مالیت تقریباََ سات لاکھ 62 ہزار پاکستانی روپے بنتی ہے۔