Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ کے شائقین کرکٹ کا دل ایک بار پھر ٹوٹ گیا۔ ورلڈکپ 2015 میں آسٹریلیا کے ہاتھوں فائنل میچ ہارنے کے بعد کیوی ٹیم 2019 کے عالمی کپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ سے ہار گئی۔ نیوزی لینڈ نے صرف دو مرتبہ میگا ایونٹ کا فائنل کھیلا اور دونوں مرتبہ کیوی ٹیم شکست سے دوچار ہوئی۔
2019 ورلڈکپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کو 242 رنز کا ہدف ملا۔ ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے گرتی رہیں لیکن جوز بٹلر اور بین اسٹوکس کی 110 رنز کی پارٹنرشپ نے فائنل معرکے میں انگلینڈ کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔
جوز بٹلر کے آؤٹ ہوتے ہی ایک دفعہ پھر وکٹوں کی جھڑی لگ گئی لیکن بین اسٹوکس ڈٹے رہے۔ آخری اوور میں جیت کے لیے انگلیند کو 15 رنز درکار تھے اور بین اسٹوکس نے 14 رنز بنا کر میچ برابر کر دیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سپراوور کھیلا گیا۔
سپراوور میں پہلے انگلینڈ کی ٹیم بیٹنگ کرنے آئی۔ بین اسٹوکس اور جوز بٹلر نے نیوزی لینڈ کے لیے 16 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے جمی نیشام اور مارٹن گپٹل میدان میں اترے۔ سپراوور میں میچ ایک دفعہ پھر برابر ہو گیا لیکن انگلیںڈ نے میچ میں زیادہ باؤنڈریز لگانے کی وجہ سے فتح حاصل کی۔