Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دنیائے کرکٹ کے بہترین امپائر ورلڈکپ میں اپنے سفر کا اختتام یادگار نہ بنا سکے۔ انھیں آئی سی سی نے فائنل میں فیلڈ امپائرز میں شامل نہیں کیا۔ ورلڈکپ سیمی فائنلز کے بعد فائنل میں بھی انھیں امپائرنگ سے محروم رکھا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے فیصلہ کن میچ میں علیم ڈار ریزرو امپائر تھے۔
انھوں نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں بھی ریزرو امپائرز کے فرائض انجام دیے تھے۔ فائنل میں امپائرز کمار دھرمسینا اور میرس ایرسمس سے کچھ غلطیاں ہوئیں جس کے بعد علیم ڈار کو میچ سے باہر کرنے پر آئی سی سی کے فیصلے پر تنقید بھی کی گئی۔
یہ مسلسل دوسرا ورلڈ کپ ہے جس کے سیمی فائنل اور فائنل میں علیم ڈار امپائرنگ کے اعزاز سے محروم رہے۔ 2015 کے عالمی کپ میں بھی ان کو یہ ذمہ داری دینے سے گریز کیا گیا تھا۔ انھوں نے ورلڈکپ 2007 اور 2011 کے فائنل میچز میں امپائرنگ کی تھی۔