Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کے کپتانوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے تو نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اس میں سب سے اوپر نظر آتے ہیں۔ انھوں نے ایونٹ میں 578 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا اور یہی وجہ ہے کہ وہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ 507 رنز بنا کر دوسرے کامیاب ترین کپتان رہے۔
ویرات کوہلی نے 443 اور ساؤتھ افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے 387 رنز اسکور کیے۔ ورلڈکپ وننگ کپتان فائنل میں تو بڑی اننگز نہ کھیل سکے مگر ایونٹ میں 362 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
افغانستان کے گلبدین نائب نے 194 رنز بنائے اور 9 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیسن ہولڈر نے 170 رنز اسکور کیے اور 8 شکار کیے۔ سری لنکن کپتان کرونارتنے 222 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
سرفراز احمد اور بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ آخری نمبرز پر رہے۔ سرفراز احمد نے 143 رنز بنائے جبکہ مشرفی مرتضی پورے ٹورنامنٹ میں 34 رنز بنا سکے اور صرف ایک وکٹ لے سکے۔