Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ میں شاندار پرفارمنس کے بعد بابر اعظم اب ایک نئے مشن پر ہیں۔ وہ انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کریں گے۔ بابر اعظم اس ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں سمرسیٹ کی نمائندگی کریں گے جبکہ محمد عامر اور فہیم اشرف بھی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔
امام الحق نے اپنے ٹویٹ میں بابر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے سمرسیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ایک بہترین کرکٹر اور انسان کو منتخب کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑی ڈھائی، تین ماہ کے وقفے کے باعث اب دنیا کے دیگر ٹورنامنٹس میں شرکت کریں گے۔ گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا اور یورو ٹی ٹوئنٹی سلیم میں بھی پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔
#Pakistan#Somerset