Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے چھکوں کی بڑی اہمیت ہے۔ جاوید میانداد نے 1986 کے آسٹرل ایشیا کپ کے فائنل میں آخری گیند پر چھکا لگا کر پاکستان کو بھارت کے خلاف ناقابل یقین کامیابی دلائی تھی۔
اسی طرح ایشیا کپ 2014 میں جب پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف شکست کے دہانے پر تھی تو شاہد آفریدی نے دو چھکے لگا کر پاکستان کو زبردست فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔
شاہد آفریدی سے زیادہ اہم چھکے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ جاوید میانداد کا چھکا بھی وقت کی ضرورت تھا اور میرے بھی تاہم میں نے لگاتار دو چھکے لگائے۔
انٹرویو میں شاہد آفریدی سے پوچھا گیا کہ پاکستان ورلڈکپ میں بھارت کو کب ہرائے گا جس پر بوم بوم نے کہا کہ جب اچھے دن آئیں گے۔ انھوں نے شعیب اختر کو سب سے برا اور عبدالرزاق کو سب سے اچھا روم میٹ قرار دیا۔