Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آئیں کہ سرفراز احمد سے پاکستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے کی کپتانی واپس لی جا رہی ہے اور انھیں صرف ٹی ٹوئنٹی تک محدود رکھا جائے گا مگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان تمام افواہوں کی تردید کر دی۔ پی سی بی کے مطابق کپتان سمیت سب کی پرفارمنس کا جائزہ لیا جا رہا ہے مگر کسی کو بھی ہٹانے کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ہے۔
ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کپتان کو تبدیل کرنے یا مقرر کرنے کا مکمل اختیار چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے پاس ہے، آئی سی سی میٹنگ کے بعد لاہور جائیں گے جس کے بعد ہی کپتان سمیت تمام اسٹاف کی پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے گا۔ ورلڈکپ کے بعد سے ہی کپتان سرفراز احمد کو تبدیل کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔