انڈین پریمیر لیگ میں آٹھ ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف زور آزمائی کرتی ہیں مگر اب آئی پی ایل کی ٹیمیں بڑھائی جائیں گی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹیموں کی تعداد آٹھ سے بڑھا کر دس کی جا رہی ہے۔ بھارتی بورڈ نے 2011 میں بھی لیگ کی ٹیموں کی تعداد دس کی تھی تاہم بار بار تنازعات کے بعد دو ٹیموں کو ختم کر دیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا کہ ٹیموں کی تعداد آئندہ سیزن کے لیے بڑھائی جا رہی ہے یا پھر اس کا اطلاق بعد میں ہو گا۔ بھارت کے کئی بزنس ٹائیکون آئی پی ایل کی نویں اور دسویں ٹیم خریدنے کے لیے لائن میں لگے ہوئے ہیں۔ ٹیم فروخت ہونے کے بعد ہی ٹیموں کے نام کا تعین کیا جا سکے گا۔