Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کئی لیجنڈری کرکٹرز ایسے ہیں جو کبھی ورلڈکپ کا ٹائٹل نہیں جیت سکے۔ ایسے کئی بدقسمت کرکٹرز ہیں جن میں پاکستان کے وقار یونس اور شاہد آفریدی بھی شامل ہیں۔ وقار یونس ورلڈکپ 1992 کے پلان میں تو شامل تھے مگر انجری کی وجہ سے اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے۔
وقار یونس کو آج بھی عالمی چیمپئن ٹیم میں شامل نہ ہونے کا افسوس ہے۔ شاہد آفریدی کو 2011 میں پاکستان اور خود کو چیمپئن بنوانے کا موقع ملا۔ پاکستان نے ایونٹ میں شاندار آغاز کیا اور سیمی فائنل تک کا سفر شاندار رہا مگر سیمی فائنل میں پاکستان کو بھارت سے شکست ہو گئی۔
ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بیٹسمین برائن لارا کو بھی ورلڈکپ ٹرافی تھامنا نصیب نہ ہوا۔ سورو گنگولی، جیکس کیلس، اے بی ڈویلیئرز اور لانس کلوزنر کے لیے بھی ورلڈکپ جیتنا خواب ہی رہا۔ سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور انگلینڈ کے گراہم گوچ بھی ان بدقسمت کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔