جونی بیئرسٹو نے انگلینڈ کی ٹیم کو ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اگر ان کے ماضی کا جائزہ لیں تو انھوں نے بہت برا وقت دیکھا۔ جونی بیئرسٹو کو شروع سے ہی کرکٹ کا شوق تھا مگر وہ نو سال کے تھے تو ان کے والد نے خودکشی کر لی جس کے بعد ان پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہو گئیں۔ ان کی والدہ کینسر کے مرض میں متبلا تھیں جبکہ بہنوں کی زمہ داری بھی ان پر آن پڑی۔ جونی بیئرسٹو اپنی مشکل زندگی سے کچھ وقت نکال کر کرکٹ کو دیتے رہے اور اب ان کا خواب پورا ہو گیا۔ انھوں نے نا صرف انگلینڈ کی نمائندگی کی بلکہ اپنی ٹیم کو ورلڈکپ جتوانے میں حصہ بھی ڈالا۔ جونی بئیرسٹو اب تک 74 ایک روزہ میچوں میں نو سنچریوں کی مدد سے انگلینڈ کے لیے 2,861 رنز بنا چکے ہیں۔ وہ 63 ٹیسٹ اور 30 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی انگلینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔