Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں روایت چلی آ رہی ہے کہ اس گراؤنڈ پر سینچری بنانے والے اور پانچ وکٹیں لینے والے کا نام لارڈز آنر بورڈ پر آویزاں کیا جاتا ہے۔ کئی پاکستانی پلیئرز کے نام پہلے ہی اس آنر بورڈ پر جگمگا رہے ہیں۔
اب ان ناموں میں امام الحق اور شاہین شاہ آفریدی کا اضافہ ہو چکا ہے۔ پاکستان نے ورلڈکپ 2019 میں اپنا آخری میچ ہوم آف کرکٹ یعنی لارڈز میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا۔
اس میچ میں امام الحق نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری اسکور کی تھی جبکہ شاہین آفریدی نے اپنے کیریئر کی بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے نو اوورز میں 35 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
اس شاندار کارکردگی پر دونوں کھلاڑیوں کے نام لارڈز آنر بورڈ پر آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کی یہ بولنگ ورلڈکپ 2019 کی بہترین بولنگ ثابت ہوئی تھی۔