Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کے بعد افغانستان کرکٹ میں تبدیلی کی ایسی ہوا چلی جو ابھی تک رکی نہیں ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ میں ناکامی کا جائزہ لینے کے لیے کابل میں میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں چیف سلیکٹر دولت احمد زئی اور ٹیم مینیجر نعیم صائم کو ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا گیا۔
چیف سلیکٹر دولت احمد زئی کو عالمی کپ سے پہلے ہی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اصغر افغان کو کپتانی سے ہٹا کر ٹیم کی باگ ڈور گلبدین نائب کو تھما دی گئی تھی جو کہ ٹیم کو نو میں سے ایک میچ بھی نہ جتوا سکے۔
ٹیم مینیجر نعیم صائم کو عہدے سے فارغ کرنے کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ ان کی موجودگی میں پلیئرز نے ضابطہ اخلاق پر عمل نہیں کیا۔ واضح رہے کہ فاسٹ بولر آفتاب عالم پر ڈسپلن کی خلاف ورزی کی وجہ سے ایک سال کی پابندی بھی لگائی گئی ہے۔