Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

افغانستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد گلبدین نائب کی جگہ راشد خان کو افغانستان ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ افغان ٹیم کے نئے کپتان راشد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹیم کی قیادت ملنے پر کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قومی ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔
راشد خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ افغانستان ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لائیں اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہماری ٹیم فتوحات کی راہ پر گامزن ہو جائے گی۔ انھوں نے گلبدین نائب کا بھی شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ ورلڈکپ 2019 میں گلبدین نائب کی قیادت میں افغانستان نے 9 میچز کھیلے اور انھیں تمام میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔