Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور کرکٹ کی تاریخ کے سب سے شاندار آل راؤنڈر جیک کیلس کا نو سال پرانا ساتھ ختم ہو گیا۔ سابق ساؤتھ افریقی آل راؤنڈر جیک کیلس نے 2011 میں بحیثیت کھلاڑی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو جوائن کیا۔
آل راؤنڈر نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو پہلا آئی پی ایل ٹائٹل جتوانے میں مرکزی کرادر ادا کیا تھا۔ انھوں نے اس سیزن میں 400 سے زائد رنز اسکور کیے تھے جبکہ 15 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
گزشتہ دو سال میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی آئی پی ایل میں کارکردگی اچھی نہیں رہی ہے اس لیے ٹیم مالکان نے مکمل ٹیم مینجمنٹ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہیڈکوچ جیک کیلس کے ساتھ اسسٹنٹ کوچ سائمن کٹچ اور مینجمنٹ کے تمام اراکین کو بھی کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سی ای او نے جیک کیلس اور تمام سپورٹنگ اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوچز اور ٹیم مینجمنٹ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔