مڈل آرڈر بیٹسمین امباتی رائیڈو کو بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا جبکہ ٹورنامنٹ کے دوران دو کھلاڑیوں کے انجرڈ ہونے کے بعد بھی امباتی رائیڈو کو اسکواڈ میں شامل کرنے کیلئے اہمیت نہیں دی گئی اور انھوں نے دلبرداشتہ ہو کر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ سابق بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے ٹیم مینجمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امباتی رائیڈو کے ساتھ بہت غلط کیا گیا، وہ ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہونے کے مستحق تھے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ دو، تین سال سے وہ نمبر چار پر بیٹنگ کر رہے تھے مگر نیوزی لینڈ میں دو تین میچوں میں رنز اسکور نہیں کیے تو انھیں ڈراپ کر دیا گیا۔ یووراج سنگھ نے مزید کہا کہ امباتی رائیڈو کے ساتھ زیادتی ہوئی اور یوں اس طرح ان کے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے ہر مجھے بہت افسوس ہے۔