Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

رواں سال قومی ٹیم کے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم کے لیے بہت ہی شاندار رہا۔ بابر اعظم نے 2019 میں ابھی تک 18 ایک روزہ میچز کھیلے جس میں انھوں نے 59.12 کی اوسط سے 946 رنز اسکور کیے ہیں۔
رواں سال زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں بابر اعظم چھٹے نمبر پر ہیں مگر دوسری جانب ٹاپ آرڈر بیٹسمین 2019 میں زیادہ اوسط سے رنز بنانے والے دوسرے بیٹسمین ہیں۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کے بعد رواں سال بابر اعظم کی ایک روزہ کرکٹ میں اوسط سب سے بہترین رہی ہے۔ کین ولیمسن نے 2019 میں 59.25 کی اوسط سے 948 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ بابر اعظم نے 59.12 کی اوسط سے 946 رنز بنائے۔
اس کے علاوہ ورلڈکپ 2019 میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت بابر اعظم نے اپنے اب تک کے کیریئر کی بہترین رینکنگ بھی حاصل کر لی ہے۔ وہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ویرات کوہلی اور روہت شرما کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔