Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز نے ورلڈکپ 2019 کے لیے ٹیم کے اعلان سے پہلے فاف ڈوپلیسی سے رابطہ کر کے کہا تھا کہ اگر ٹیم کو میری ضرورت ہے تو وہ اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں لیکن سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے فیصلہ کیا کہ اگر ڈویلیئرز کو ٹیم میں جگہ دی گئی تو یہ ان کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتی ہو گی جو پچھلے ڈیڑھ سال سے ٹیم کا مستقل ہیں۔
جب یہ خبر لیک ہوئی تو اے بی ڈویلیئرز کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور انھوں نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ لوگوں کا غصہ سمجھ سے باہر ہے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی ان کے دفاع میں بول پڑے ہیں۔ ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ میرے بھائی تم بہت ایماندار انسان ہو۔ انھوں نے کہا کہ میں اور انوشکا ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔