Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کھل کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار نہیں کر سکے جس وجہ سے قومی ٹیم مشکلات سے دوچار رہی۔ عالمی کپ میں مایوس کن کارکردگی دکھانے کے باوجود ان کو کاؤنٹی ٹیم کی طرف سے معاہدے کی پیشکش ملنے کا امکان ہے۔
گلمورگن کاؤنٹی ٹیم ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے لیے فخر زمان کے ساتھ معاہدہ کرنے کا سوچ رہی ہے۔ گلمورگن کی ٹیم میں شامل آسٹریلوی بیٹسمین شان مارش کا بازو ورلڈکپ میں نیٹ پریکٹس کے دوران ٹوٹ گیا تھا جس وجہ سے کاؤنٹی ٹیم فخر زمان کو متبادل کھلاڑی کے طور پر اسکواڈ میں شامل کرنا چاہتی ہے۔
رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں بابر اعظم، محمد عامر اور فہیم اشرف بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ محد عامر ایسیکس، بابر اعظم سمرسیٹ اور فہیم اشرف نارتھیمپٹن شائر کی نمائندگی کریں گے۔
#Pakistan#Glamorgan