Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق بھارتی کرکٹر وسیم جعفر نے مطالبہ کیا ہے کہ اگلے ورلڈکپ میں ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کو نہیں بلکہ روہت شرما کو کرنی چاہیے۔ وسیم جعفر نے محدود اوورز کی کرکٹ میں ویرات کوہلی کپتانی پر سوال بھی اٹھایا اور کہا کہ انھیں صرف ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنی چاہیے۔
ورلڈکپ 2019 میں بھارتی ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اور سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوا تھا جہاں کیوی ٹیم نے بھارتی سورماؤں کو چاروں شانے چت کر کے فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا تھا۔
عالمی کپ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی میڈیا میں یہ خبریں بھی رپورٹ ہوئیں کہ ٹیم میں دو گروپ بنے ہوئے ہیں، ایک گروپ روہت شرما کو کپتان بنانے کا خواہشمند ہے جبکہ ایک گروپ ویرات کوہلی کا حمایتی ہے۔