Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے جارحانہ بیٹسمین شرجیل خان پر پابندی دس اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان پر پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ شرجیل خان نے اب تک عوام کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف نہیں کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وہ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں۔ بحالی پروگرام میں جانے کے لیے شرجیل خان کو عوام کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کرنا ہو گا جس کے بعد انھیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہو گی۔
کرکٹ سے دور شرجیل خان فٹنس برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت بھی کر رہے ہیں۔ شرجیل خان نے 25 ون ڈے، 15 ٹی ٹوئنٹی اور ایک ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔