سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر لستھ ملنگا نے آسٹریلیا کی شہریت حاصل کر لی۔ لستھ ملنگا ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی فیملی کے ہمراہ مستقل طور پر آسٹریلیا منتقل ہو جائیں گے۔ 35 سالہ فاسٹ باؤلر لستھ ملنگا اس وقت آسٹریلیا میں ہی ہیں جہاں وہ اپنے چند دوستوں کیساتھ ملاقات کریں گے۔ انھوں نے سری لنکا کرکٹ کے چیف سلیکٹر اشانتھا دی میل کو اپنی سری لنکا واپسی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے کہ وہ 22 جولائی کو واپس آ جائیں گے اور 26 جولائی سے بنگلہ دیش کیخلاف شروع ہونے والی سیریز میں شریک ہوں گے۔ لستھ ملنگا ممکنہ طور پر آسٹریلیا میں کوچنگ کریں گے۔ وہ پہلے سری لنکن کھلاڑی نہیں جنہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد سری لنکا سے کہیں اور منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ جلد ہی ایک اور کھلاڑی کی جانب سے بھی ایسا ہی فیصلہ سامنے آئے گا۔