شعیب ملک اور ثانیہ مرزا بیٹے کے والدین بنے تو ان کی شہریت اور مستقبل کے حوالے سے سوالات ہوئے۔ شعیب ملک نے اس وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا اذہان مستقبل کا فیصلہ خود کرے گا۔ اب شعیب ملک کی اپنے بیٹے کے ساتھ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کو سوئمنگ سکھاتے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے اذہان مرزا ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اذہان بھی شعیب ملک کی طرح بڑا ہو کر پاکستان کا نام روشن کرے گا۔ اب دیکھنا یہ ہے بچہ بڑا ہو کر ٹینس اسٹار بنے گا یا کرکٹ کے میدان میں قدم رکھے یا پھر سوئمنگ کی دنیا میں نام کمائے گا۔