Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا اور یہ پہلا موقع تھا جب آسٹریلیا کو ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست ہوئی ہو۔ آسٹریلوی ٹیم نے ورلڈکپ کا بدلہ ایشیز سیریز میں لینے کی ٹھان لی ہے۔
آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین نے کہا کہ کھلاڑیوں کے درمیان آپس میں میچز کروا رہے ہیں تاکہ بہترین تیاریوں کے ساتھ ایک مکمل ٹیم تشکیل دی جا سکے اور انگلینڈ کو ایشیز سیریز میں ہرایا جا سکے۔
ٹم پین نے مزید کہا کہ گزشتہ 18 سال سے انگلینڈ میں ایشیز سیریز نہیں جیتے اس لیے جلدی آ کر کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا نے آخری مرتبہ 2001 میں اسٹیو وا کی قیادت میں انگلینڈ میں ایشیز سیریز اپنے نام کی تھی۔