Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فرسٹ کلاس میں مسلسل عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے فواد عالم قومی ٹیم میں ایک مرتبہ پھر جگہ بنانے کیلئے پرامید ہیں۔ فواد عالم کا کہنا ہے کہ بھرپور انداز میں محنت کر رہا ہوں، امید ہے جلد قومی ٹیم میں واپسی کروں گا۔
سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے دور میں مسلسل اچھی پرفارمنس کے باوجود فواد عالم کو نظر انداز کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے انھوں نے کہا میرا کام کارکردگی دکھانا ہے، قومی ٹیم میں منتخب کرنا سلیکٹرز کا کام ہے۔
انھوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم نئی سلیکشن کمیٹی میرے بارے میں کیا سوچے گی تاہم یہ بات طے ہے کہ میں اپنی کوشش جاری رکھوں گا اور منزل کے حصول تک ہمت نہیں ہاروں گا۔
ورلڈکپ 2019 میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے فواد عالم نے کہا کہ میگا ایونٹ کے دوران ٹیم کا کمبی نیشن بہتر نہیں تھا اور اسی وجہ سے پاکستان ورلڈکپ نہیں جیت سکا۔