Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چار کامیاب ایڈیشنز کے بعد پانچواں ایڈیشن مکمل طور پر پاکستان میں کروانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائیو میں 35 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ اس مرتبہ کراچی اور لاہور کے علاوہ ملک کے دوسرے شہروں میں بھی پاکستان سپر لیگ کے میچز کروائے جانے کے امکانات ہیں۔
گزشتہ ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کراچی اور لاہور کے علاوہ ملتان اور راولپنڈی بھی پی ایس ایل فائیو کے میچز کی میزبانی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی اور ملتان کے اسٹیڈیمز بھی پی ایس ایل فائیو کے کچھ میچوں کی میزبانی کریں گے تاہم ان دو شہروں کو کراچی اور لاہور سے کم میچز دیے جائیں گے۔