Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں قومی ٹیم کی ناکامی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کی بازگشت جاری ہے۔ سابق پاکستانی کرکٹرز کو پی سی بی میں عہدے دیے جانے کے امکان ہے مگر قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
عامر سہیل کا کہنا ہے پی سی بی نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے تاہم اگر مجھے کوئی آفر ہوتی بھی ہے تو میں کوئی عہدہ سنبھالنا نہیں چاہتا جس کی وجہ بتاتے ہوئے انھوں نے کہا پی سی بی میں کام کرنے والے ہمیشہ سیاست کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔
عامر سہیل نے مزید کہا آج جو کچھ بھی ہوں کرکٹ کی وجہ سے ہوں اور میں بھی پاکستان کرکٹ کی بہتری چاہتا ہوں۔ سابق کپتان نے کہا پاکستان ٹیم کی باگ ڈور ان لوگوں کے ہاتھ میں دی جائے جو ٹیم کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔