Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی انڈر-19 کرکٹ ٹیم کے ایمرجنگ ہائی پرفارمنس کیمپ کا آغاز ہو گیا ہے۔ ایمرجنگ ہائی پرفارمنس کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ اور میڈیکل اسکریننگ کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز نے نوجوان کھلاڑیوں کی سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں حالیہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔
قومی کرکٹرز کو ایشیاء کپ، آئی سی سی انڈر-19 کرکٹ ورلڈکپ اور آئندہ آنے والے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کی تیاریوں پر لیکچرز بھی دئیے گئے۔ ایمرجنگ ہائی پرفارمنس کیمپ میں 17 کھلاڑی شریک ہیں۔
چھ ہفتوں پر مشتمل قومی انڈر-19 کرکٹ ٹیم کا ہائی پرفارمنس کیمپ دو مرحلوں میں مکمل ہو گا۔ کیمپ کا پہلا مرحلہ عیدالضحیٰ سے قبل مکمل کر لیا جائے گا جبکہ کیمپ کا دوسرا مرحلہ عیدالضحیٰ کے بعد شروع ہو گا۔