Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کے بعد سے پاکستان کی کرکٹ میں تبدیلیوں کی گونج زور و شور سے جاری ہے۔ کپتان اور ہیڈکوچ سمیت ٹیم مینجمنٹ میں بھی تبدیلی کا امکان ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے لیے تجربہ کار بیسٹمین اسد شفیق اور شان مسعود فیورٹ امید وار تصور کیے جا رہے ہیں۔
اس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ سرفراز احمد کو مستقبل قریب میں صرف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قیادت تک محدود رکھا جائے گا جن کے ساتھ نائب کپتانی کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق بیٹنگ کوچ کے عہدے کیلئے مصباح الحق، یونس خان اور انضمام الحق کے نام زیرغور ہیں جبکہ باﺅلرز کی کوچنگ کیلئے مشتاق احمد یا عاقب جاوید کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔