Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ ورلڈکپ 2019 فائنل کے سنسنی خیز مرحلے میں مارٹن گپٹل کی تھرو بین اسٹوکس کے بلے سے ٹکرانے کے بعد باؤنڈری پار گئی جس وجہ سے انگلینڈ کو 6 رنز دیے گئے تھے۔ سابق معروف امپائر سائمن ٹوفل نے اس غلطی کی نشاندہی کی اور کہا کہ اس وقت 6 نہیں 5 رنز دینے چاہیے تھے۔
سری لنکن امپائر کمار دھرمسینا نے اس غلطی کا اعتراف کر لیا ہے۔ دھرمسینا نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ فائنل میں اوور تھرو پر 6 رنز دینا غلطی تھی لیکن میدان میں ری پلے کی سہولت نہیں ہوتی۔
سری لنکن امپائر نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میرے فیصلے کی تعریف بھی کی۔ واضح رہے کہ اس ایک اضافی رن کی وجہ سے فائنل میچ ٹائی ہوا اور سپر اوور تک گیا ورنہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ورلڈکپ جیت سکتی تھی۔