Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان پاکستان واپس پہنچ گئے۔ چیئرمین پی سی بی اور ایم ڈی نے دورہ برطانیہ مکمل کرنے کے بعد آفس جوائن کر لیا۔ ایم ڈی وسیم خان 29 جولائی کو کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
نئے کوچ کی تقرری یا موجودہ مکی آرتھر کو برقرار رکھنے کا فیصلہ، کپتان سرفراز احمد کا مستقبل اور سلیکشن کمیٹی کی تقرری کا فیصلہ بھی اسی اجلاس میں ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ہیڈکوچ مکی آرتھر 27 جولائی کو پاکستان واپس آئیں گے۔
چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کے بعد مکی آرتھر کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں اپنی 3 سالہ کارکردگی سے متعلق بریفنگ دینا چاہتے ہیں جس کے بعد ہیڈکوچ کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہو گا۔