Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے تینوں فارمیٹس کی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف سلیکٹر کے مطابق مہندر سنگھ دھونی دورہ ویسٹ انڈیز پر بھارتی ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے، ان کی جگہ وکٹ کیپنگ کے فرائض ریشب پانٹ انجام دیں گے۔
بھارت کے ٹیسٹ اسکواڈ میں وردھیمین ساہا اور ایشون کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچوں کے لیے راہول چاہار، شریاس ایئر، مانیش پانڈے، خلیل احمد اور دنیش کارتھک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
جیسپریت بمراہ اور ہاردک پانڈیا ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں آرام کریں گے۔ بھارتی چیف سلیکٹر کے مطابق شیکھر دھون مکمل طور پر صحتیاب ہو گئے ہیں اور بھارت کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔
ویرات کوہلی تینوں فارمیٹس میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز تین اگست سے ہو رہا ہے۔