Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر مارک ووڈ نے ایشیز سیریز کھیلنے کا ہدف مقرر کر لیا ہے۔ مارک ووڈ ورلڈکپ کے دوران زخمی ہو گئے تھے جس وجہ سے وہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
انجری کے باعث مارک ووڈ ایشیز سیریز کے آغاز میں بھی ٹیم میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔ مارک ووڈ نے امید ظاہر کی کہ وہ ایشیز سیریز کے آخری میچز تک مکمل صحتیاب ہو کر ٹیم کو جوائن کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ایشیز سیریز کا آغاز یکم اگست سے انگلینڈ میں ہو گا۔ آسٹریلوی کھلاڑی تیاریوں کے سلسلے میں پہلے ہی انگلینڈ میں موجود ہیں۔